وادئ کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری جبکہ
میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے بدھ کو مسلسل دوسرے دن بھی
جاری رہا۔تازہ
بارشوں اور برف باری کے سبب وادی بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے دارالحکومت سری نگر میں بیشتر سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا ہے۔